ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بغداد کے ساتھ بات چیت ریفرنڈم کے بعد ہو گی:بارزانی

بغداد کے ساتھ بات چیت ریفرنڈم کے بعد ہو گی:بارزانی

Sun, 10 Sep 2017 20:08:22    S.O. News Service

دبئی،10؍ستمبر(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراقی کردستان کے صدر مسعود بارزانی نے عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں کردستان کی علاحدگی سے متعلق 25 ستمبر کو مقررہ ریفرنڈم ملتوی کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔عرب لیگ نے کردوں سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ ریفرنڈم کرانے سے پہلے بغداد کے ساتھ بات چیت کریں۔ تاہم بارزانی نے واضح کیا کہ کردستان کا وفد ریفرنڈم سے پہلے نہیں بلکہ اس کے بعد بغداد کا رخ کرے گا۔عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کردستان ریجن اور عراق کے درمیان ریفرنڈم کے مسئلے کے حل کے لیے اپنی کوششوں کے سلسلے میں بغداد سے اربیل شہر پہنچے تھے۔ادھر عراقی حکومت کے ترجمان سعد الحدیثی نے "الحدث" نیوز چینل کے ساتھ انٹرویو میں مطالبہ کیا ہے کہ "انفرادی بیان بازی پر روک لگائی جائے جو اشتعال انگیزی کا سبب بن سکتی ہے"۔ انہوں نے سکیورٹی انارکی پیدا ہونے سے بھی خبردار کیا۔ الحدیثی کے مطابق بغداد نے اربیل کو آگاہ کر دیا ہے کہ اس وقت عراق کی یک جہتی برقرار رکھنے اور داعش کے ساتھ جنگ کے اختتام تک اس ریفرنڈم کو ملتوی کر دینے کی ضرورت ہے۔


Share: